ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین آپریشن کی بحالی، ریلوے ڈرائیورز کا تحفظات کا اظہار

ٹرین آپریشن کی بحالی، ریلوے ڈرائیورز کا تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:  ٹرین آپریشن کی ممکنہ بحالی، ریلوے ڈرائیورز کی جانب سے تحفظات کا اظہار، ریلوے ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھ دیا.
ریلوے ڈرائیورز ایسوسی ایشن کیجانب سے لکھے گئے مراسلے میں ریلوے حکام سے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹرین ڈرائیورز کیلیے اقدامات کرنے کی درخواست، مراسلے کے متن کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کی زیادہ تر 50 سال سے زائد کے ہیں،انکی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

ہر ڈرائیور کو شیڈ چھوڑنے سے قبل ماسک،گلوز اور منہ ڈھانپنے والی شیلڈ مہیا کی جائے گی، عملہ کو روانگی سے قبل ہر انجن کو صاف اور ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایات کی جائے۔انجن کے عملے کیلیے ہینڈ سینی ٹائزر،صابن اور پانی کا انتظام کیا جائے۔ڈرائیورز کیلیے ہر شیڈ میں موجود کمروں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا،کمروں میں موجود بستروں کی چادریں ہر ڈرائیور کے لیٹنے سے پہلے تبدیل کی جائیں گی،رننگ روم کے عملے کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی جائے.

مراسلے کے مطابق کمروں میں سوشل ڈسٹینسنگ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ایس او پیز پر عملدرامد کیلیے عملے کے ساتھ طبی ماہرین کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ ٹرین آپریشن بحال ہونے سے پہلے احتیاطی تدابیر پربغیر کسی تاخیر کے اپنائی جاِئیں۔