ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درد کی دوا کیلئے ہسپتال جانیوالا شخص رپورٹ دیکھ کرہوش گنوا بیٹھا

درد کی دوا کیلئے ہسپتال جانیوالا شخص رپورٹ دیکھ کرہوش گنوا بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :درد سے چور انسان جب ہسپتال پہنچا تو رپورٹ دیکھ کر ہاتھ کے طوطے اڑ گئے۔

 برازیلین شہر  سائو پو لو  کے رہائشی  38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ ہسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔ڈاکٹروں کی جانب سے آدمی کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی شخص کے جسم میں 3 گردے ہیں، ایسا پوری دنیا سے آج تک 100 سے بھی کم افراد میں ہوا ہے۔

یاد رہے کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کمر درد دنیا کے ہر پانچ میں سے چار افراد کو زندگی کے کسی حصے میں اپنا شکار بناتا ہے۔عام طور پر یہ درد نیند پوری کرنے سے بھی ختم ہوجاتا ہے،اس  کے علاوہ روزانہ 20منٹ کی ورزش اور نرم بستر سے بھی افاقہ ہوجاتا ہے۔یہی بہترین نسخہ ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer