پنجاب میں مالی بحران ،نئے مالی سال میں شعبہ تعلیم کے لیے بجٹ پچاس فیصد کم مختص ہوگا ۔نئے مالی سال 2020-21 میں پنجاب کےتعلیم سے وابستہ چار محکموں کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 134 ارب مختص کرنے کی تجویز .
تفصیلات کے مطابق مالی بحران ہونےکےباعث حکومت نے شعبہ تعلیم میں کم بجٹ مختص کرنےتلقین کی ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کو 50ارب کی بجائے 12ارب تک ترقیاتی بجٹ ملےگا اور محکمہ ہائرایجوکیشن کو40ارب روپے کی بجائے15ارب روپےہی ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سپشیل ایجوکیشن کو 1ارب اورمحکمہ شرح خواندگی کو7ارب کےفنڈملیں گے، راوں مالی سال کورونا وائرس کی وباسےملکی معیشت کونقصان ہونےکے لیے کم بجٹ مختص ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ سےرابطہ کرلی ہے، کورونا وائرس کےحوالے سے پیدا ہونے والےحالات میں مالی بحران پرصوبائی وزیر خزانہ آج وزیر اعظم عمران خان کوصوبائی مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے، ایوان وزیراعظم میں ہونے والی اہم بریفنگ میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
اجلاس میں پنجاب کو درپیش مالی بحران،کورونا کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات اور آئندہ مالی سال کےبجٹ کی تیاری کے لیے مشکلات بارے آگاہی دی جائےگی،صوبائی حکومت اپنےاین ایف سی شیئرکی ادائیگی کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھے گی۔
خیال رہے پنجاب حکومت نے بجٹ 21- 2020 کی تیاریاں شروع کردی ہیں، وزیرخزانہ نے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کردیا ہے، رواں سال 350 ارب کا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کیا جائے گا، مرتب کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی بنانے کے بجائے نجی شعبے پر انحصار بڑھایا جائے گا۔
بجٹ میں سرکاری سطح پر اتھارٹی کے قیام کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے گا، جبکہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے درخواست گزاروں سے پانچ کی بجائے ایک ریٹرن کے لیے بھی تجویز زیر غور ہے، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سٹیک ہولڈرز کو پنجاب حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔