(شاہد ندیم)لیسکوکےاٹھائیس ایس ڈی اوزکو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دینےکا فیصلہ کرلیا گیا،پروموشن بورڈ کا اجلاس منگل کے روز لیسکو ہیڈ کوارٹرزمیں طلب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نےاٹھائیس ایس ڈی اوزکو ایڈیشنل ایکیسئن کےعہدے پرترقی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سےمنگل کے روزجنرل مینجر ٹیکنیکل معین الدین کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوگا،جس میں کامیاب ہو نے والوں کواگلےگریڈ میں اپ گریڈ کردیاجا ئےگا،کمپنی نےتمام ایس ڈی اوز سےدستاویزات جمع کرلی ہیں،جس میں نیب اورایف آئی اے میں زیر سماعت کیسزکی تفصیلات میں طلب کی گئی تھیں۔
اسی طرح شعبہ انٹرنل آڈٹ سےافسران کےخلاف آڈٹ پیراگراف کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں، دستاویزات کےمطابق ایس ڈی او شعیب ڈوگر،ایس ڈی اوٹاون شپ تنویر حیدر شاہ،ایس ڈی او عامراقبال،ایس ڈی او سید پوراعجازمل،ایس ڈی اوانگوری باغ نعیم جمالی،ایس ڈی او مصطفی نازاورامجد حسین بھٹوکےکوائف جمع کیےگئےہیں۔
دوسری جانب ایس ڈی او نوازش علی رضوی،ایس ڈی اوعمر فاروق اورایس ڈی اونشترکالونی جنید اقبال،ایس ڈی اووسن پورہ اظہرخان بلوچ،ایس ڈی اوکنسٹرکشن کاشف کھوسہ،ایس ڈی اومحمد فاروق،ایس ڈی او تبسم طاہراورایس ڈی او محمد رضوان کےکوائف جمع کرلیےگئےہیں،اسی طرح ایس ڈی او مظہرحیسن،ایس ڈی اواسلامیہ پارک بابرعتیق،ایس ڈی اوکنسٹرکشن محمد اکرم،ایس ڈی او پلاننگ عثمان اعجاز،ایس ڈی اوحافظ حماد،ایس ڈی اوفیاض حسین،ایس ڈی او اعزاز اللہ خٹک،ایس ڈی اووقاص علی،ایس ڈی اوسلمان مجید،ایس ڈی اوتوصیف ارشد،ایس ڈی اومحمد منظورخان اورایس ڈی او صدف زاہد کےکوائف بھی جمع کرلیےگئےہیں۔
واضح رہے کہ لیسکو نے بجلی چوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث 214 ملازمین کو کنٹریکٹ سے مستقل کرنے کیلئے ایک سال کی پابندی عائد کردی، کمپنی کے ان ملازمین کوریگولر نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ان ملازمین کو وارننگ کیساتھ ایک سال کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی ہے، ایک سال میں کارکردگی دیکھنے کے بعد ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ملازمین کومستقل نہیں کیا گیا۔