(سٹی42)پاکستان میں مقبول ترین ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘پاکستانیوں کے ذہنوں پر چھا گیا ہے،’’ ارطغرل غازی‘‘ نے پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی ریکارڈ بنادیے ہیں،یوٹیوب پر تو پی ٹی وی نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں،پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں سےخوب متاثر ہورہے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔جس پراداکار جاوید چتین گونر نے پاکستان آنے کی خواہش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔پاکستان میں مقبولیت کےجھنڈے گاڑنے والے تاریخی ڈرامہ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ ارطغرل غازی‘ میں ’ حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک کے بعدراداکار جاوید چتین گونر نے پاکستان آنے کی خواہش کی۔
ڈرامے میں ’دوآن ایلپ‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکارجاوید چتین گونر نےبھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کے مشکور ہیں اور اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں اس ڈرامے کا اتنا اچھا ردعمل آیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں’ ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اپنے پیغام میں مداح نے اداکارہ کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔جس پراداکارہ اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پُرجوش ہوں کے پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے‘۔