لاہور کے شاپنگ مالز کھول دئیے گئے

لاہور کے شاپنگ مالز کھول دئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   عید کے شاپنگ کےلئے حکومت نے شاپنگ مالز کھول دئیے۔ تمام شاپنگ مالز میں داخلے سے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی قرار  دیا گیا، پیکجز مال میں داخلے سے قبل ٹمپریچر چیک کرانا لازمی قرار، شاپنگ مال میں داخلے سے قبل ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  عید کے شاپنگ کےلئے  پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھول دئیے۔ تمام شاپنگ مالز میں داخلے سے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی قرار  دیا گیا، پیکجز مال میں داخلے سے قبل ٹمپریچر چیک کرانا لازمی قرار دیا گیا اور شاپنگ مال میں داخلے سے قبل ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہو گی۔

پیکجز مال کے باہر اور اندر ماسک اور سنیٹائزر کے حصول کےلئے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ پیکجز مال کے تمام سٹاف اور سیکیورٹی نے حفاظتی کیٹس پہن رکھی ہیں اور  مال کی تمام دوکانوں کے باہر سماجی دوری کےلئے نشانات لگائے گئے ہیں۔

 پیس شاپنگ مال گلبرگ میں بھی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، مال میں خریداری کے لئے آنے والے گاہکوں کے لئے سینی ٹائزنگ گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ دکانداروں اور عملے کے لئے بھی ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنایا گیا، پیس انتظامیہ اور تاجروں نے رش کے دوران محدود گاہک مال کے اندر آنے  کی اجازت دینے  کی پالیسی تیار کی ہے۔

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ ( پیاف )کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عید تک  شاپنگ مالز سمت تمام کاروبار کو  ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ہفتے میں سات دن کھول دیا جائے اور لاک ڈاون کو دوبارہ عائد کرنے جیسے بیانات جاری کرنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے کاروباری برادری میں بھی خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

پیاف عہدیداران نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون میں آسانی سے نہ صرف مالی دباو کم ہوگا بلکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بھی ترقی ہوگی  اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری برادری کو عید تک 24/7 کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔


 یاد رہے کہ دو روز قبل  حکومت پنجاب نےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے   شاپنگ مالز کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےمنظوری دی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer