(سٹی42)لاہورمیں مبینہ طورپرڈاکوؤں اوران کے ساتھیوں کی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دیگرملزمان فرار ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق چندرائے روڈ پرزیرحراست ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔پولیس زیرحراست ملزم وقاص عرف عاطی کوساتھ لےکرملزم رمضان عرف قیدوکی گرفتاری کے لیے جارہی تھی کہ فائرنگ کردی گئی۔ساتھیوں کی فائرنگ سے وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو مارے گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دیگرملزمان فرار ہوگئے
سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس کا کہناتھا کہ لاہور سب انسپکٹر محمود بھٹی گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی کو ساتھ لے جاکر رمضان عرف قیدو نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے چندرائے کے علاقہ میں جارہے تھے کہ ملزمان رمضان اور 3ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی۔ گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی اور ملزمان کا ساتھی رمضان عرف قیدواپنے ہی ساتھی نامعلوم دیگر ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ملزمان نے سبزہ زار کے علاقہ لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ملزمان ڈکیتی مزاحمت قتل میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔ہلاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ملزمان پر سینکڑوں مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
واضح رہے کہ شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہےاور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں، سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کردی۔ ڈکیتی پر ڈکیتی اور دران مزاحمت پر سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ ،شاہراہیں،گلیاں اورمحلےغیر محفوظ ہوگئے۔