ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے ٹرانسپورٹ چلادی

انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے ٹرانسپورٹ چلادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی/عثمان علیم )پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے باوجود لاری اڈہ کی رونقیں بحال نہ ہوسکیں، ٹرانسپورٹرز دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ، پنجاب ٹرانسپورٹ سروس نے گاڑیاں چلا دیں جبکہ بڑے ٹرانسپورٹرز ابھی ہڑتال پر ہیں۔ پنجاب بھر میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق لاہورٹرانسپورٹرز  نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تمام شہروں کے لیے بسیں بند رہیں گی۔دوسری جانب پنجاب میں ٹرانسپورٹرز دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے ٹرانسپورٹ چلادی،رات ایس اوپیز کے تحت ٹرانسپورٹ چلانے کے اعلان کے بعد لاہورلاری اڈہ سے بسیں اسلام آباد اور دیگرشہروں کے لئے روانہ ہوگئیں۔

انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا آج چھوٹے شہروں کے لیے وین سروس شروع کر دی۔ان کا کہناتھا کہ حکومت کے ایس او پیز کے مطابق ٹرانسپورٹ چلائیں رہے۔ حافظ آباد میں ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس اؤ پیز کے مطابق گاڑیاں چلانے سے انکار  کردیا۔بس سٹینڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت سالانہ ٹوکن ٹیکس ایک سال کے لئے معاف کرتے ہوئے ٹال ٹیکس کی رقم میں بھی کمی کا اعلان کرے تو ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔ٹرانسپورٹرزنے حکومت کے ایس اوپیز ماننے سے انکارکردیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ ان ایس اوپیز کے ساتھ بچت کم اورنقصان زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا،  جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ حفاظتی ایس او پیز کے مطابق ہفتے کے 7 روز راؤنڈ دی کلاک چلانے کی اجازت ہو گی، اے سی بسز کےکرائےمیں 20 فیصد جبکہ نان اے سی میں 93 پیسے فی کلو میٹر رعایت ہوگی، بسوں میں تین فٹ کا سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔دو دروازوں والی بسوں میں مسافر ایک دروازے سے داخل ہوں جبکہ دوسرے دروازے سے باہر نکلیں، ٹرپ پورا ہونے پر بسوں کو ڈس انفیکشن سپرے کیا جائے، بسوں میں سوار ہونے سے قبل ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے، تھرمل مشین سے بخار چیک کیا جائے، بخار اور کھانسی والے مسافر کو بسوں میں سوار نہ ہونے دیا جائے۔

65 سال سے زائد عمر والے مسافر کی ساتھ والی سیٹ کو خالی رکھا جائے ،کرایہ اکٹھاکرنے کے لیے ایک مخصوص بکسہ بنوایا جائے جس میں کرایہ ہر مسافر خود ڈالے ،تمام ڈرائیور ،کنڈکٹر ذور دیگر سٹاف ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ذور بس میں سوار ہونے سے قبل بخار چیک کیا جائے،بس ٹرمنلز پر موجود تمام واش رومز میں ہینڈ سینٹائزر اور صابن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انتظار گاہ اور ٹرمنل کے مختلف حصوں میں کلورین سپرے یقینی بنایا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ  مسافر میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے مزید سٹاف کی تعیناتی ٹرمنلز پر کی جائے،اوبر کریم کا استعمال کرنے والے دو سے زائد افرد سوار نہ کریں، مسافروں کو پچھلی سیٹوں پر بٹھایا جائے،زیڈ زون والے علاقوں سے مسافروں کو نہ بٹھایا جائے۔

پنجاب حکومت نے گرجا گھروں کو بھی اتوار کے روز کھولنے کی اجازت دیدی، گرجا گھروں میں عبادت کے لئےسماجی فاصلوں کا خیال رکھنے کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ کی ہو گی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہفتہ بھر  کے لئےتندور بیکری اور آٹا چکی صبح 2 سے رات 8 اور گروسری کریانہ سٹور سبزی فروٹ گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer