(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں آج اٹھارہ مئی پیر سے ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی، روسٹر میں پرنسپل سیٹ پر پانچ ڈویزن اور 30 سنگل بنچز شامل ہیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے چھٹا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا۔جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر ڈویزن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان ، ڈویزن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن ، ڈویزن بنچ نمبر 3 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال،ڈویزن بنچ نمبر 4, میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس انوار الحق ہنوں اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں جو منشیات کے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے۔تمام دورکنی بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔ دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیٹ سے بھی سماعت کریں گے
چیف جسٹس سمیت دیگرججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، پانچ مختلف ڈویزن بنچز نیب ،، منشیات اور انسداد دیشت گردی کیسز کی سماعت کریں گے۔عدالتوں میںسماجی فاصلے ، سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں سنگل بنچز میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سنئر ترین جج،جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا جسٹس سید شہباز علی رضوی ،،خ جسٹس اسجد جاوید گھرال سمیت دیگر ججز ،شامل ہیں ۔