پنجاب یونیورسٹی، بھرتیوں اور ترقیوں کے احکامات جاری

پنجاب یونیورسٹی، بھرتیوں اور ترقیوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں اور ترقیوں کے احکامات جاری کردیے، ٹینور ٹریک سسٹم پر 8 پروفیسرز، 3 اسسٹنٹ پروفیسرز، بی پی ایس پر 39 اساتذہ کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیےگئے۔ یونیورسٹی نے 395 کے پی اوز کو 14 ویں اور 16 ویں گریڈ میں ترقیاں دے دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی نے 15 لیکچررز، 9 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 6 اسسٹنٹ پروفیسرز اور 7 پروفیسرز کےعہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جبکہ ٹینور ٹریک سسٹم پر 8 پروفیسرز،3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو 4 سال کے عرصے کیلئے ایچ ای سی ضوابط کے تحت بھرتی کرلیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں ڈپٹی رجسٹرار، سینیئر لائبریرین کے 18 ویں گریڈ میں 10 افراد کی بھرتیاں کی گئی ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے تقرریوں کے احکامات جاری کردیے۔ پنجاب یونیورسٹی کے 395 کے پی اوز کے سکیل بھی اپ گریڈ کر دیے گئے۔ جونیئر کے پی او کو جونیئر کلرک، سینئر کے پی او کو سینئر کلرک کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ جونیئر کے پی او کو 14 گریڈ جبکہ سینئر کے پی او کو 16 واں گریڈ دیا گیا۔

یونیورسٹی نے 4 ایڈمن آفیسرز کو 17 ویں سکیل میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقیاں دے دیں۔