باغوں کے شہر میں پولیو وائرس نے پنجے گاڑھ لئے

باغوں کے شہر میں پولیو وائرس نے پنجے گاڑھ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی، گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونوں میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس کی موجودگی، قومی ادارہ صحت نے وائرس کی تصدیق کر دی۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سر توڑ کوشش اور بار بار انسداد پولیو مہم چلانے کے باوجود شہر پر پولیو وائرس کے سائے منڈلا رہے ہیں، 5 مئی کو گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کردہ سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے، جہاں تجزیہ کے بعد سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

لاہور میں گزشتہ ایک برس سے انوائرمنٹل سیمپل پازیٹو آرہے ہیں اور بار بار انسداد پولیو مہم چلانے کے باوجود لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رواں برس کے دوران اب تک پولیو کے تین مریض بھی سامنے آچکے ہیں۔

شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی شہریوں خاص طور پر پانچ برس عمر تک کے بچوں کی صحت کیلئے سنگین ہے۔