ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوگرانے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی

اوگرانے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اوگرانے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کر دی، گیس کمپنیوں کا ٹیرف 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھادیا گیا، صارفین کے سلیبزبھی تبدیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرانے یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی سفارش کر دی، سوئی سدرن کے صارفین کیلئے ٹیرف 236 روپے اورسوئی ناردرن کیلئے159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا۔ اوگرا نے گھریلو صارفین کے ابتدائی 2 سلیبز کیلئے گیس 65 فیصد، تیسرے سلیب کیلئے 43 فیصداورچوتھے سلیب کیلئے 50 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ پانچویں اورچھٹے سلیب کیلئے گیس 25تا 47 فیصد سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

گیس صارفین کی سلیبزبھی سات سے کم کرکے 6 کر دی گئیں جس کے مطابق 1.90 ایم ایم بی ٹی یوکا بل 274 سےبڑھ کر789 روپے اور3.80 ایم ایم بی ٹی یو ماہانہ استعمال کا بل 550 سے بڑھ کر 1555 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 4.18  سے7.60ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والوں کا بل 1777 سے3854 روپے کے درمیان کرنےکی تجویز ہے، اوگرا کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی گیس قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔

 ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔

Shazia Bashir

Content Writer