ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر، میشا شفیع کیس، گواہوں سے بیان حلفی طلب

علی ظفر، میشا شفیع کیس، گواہوں سے بیان حلفی طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت، عدالت نے گواہان کا بیان حلفی جمع کرانے سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ علی ظفر کے وکلاء کو 8 گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کیلئے 21 مئی تک مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے دعوے پرسماعت کی، گلوکارعلی ظفرکے وکلاء نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جرح سے پہلے تمام گواہوں کوبیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی، علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ کچھ گواہوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ تمام گواہوں کے بیان حلفی تیارکرنے اور تصدیق کرانے میں وقت لگے گا، مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے وکلاء کو آئندہ تاریخ  پرسپریم کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پرحکم نامہ جاری کیا تھا کہ تمام گواہ ایک ساتھ تحریری بیان جمع کرائیں تاکہ وہ صلاح مشورہ کرکے بیان تبدیل نہ کرسکیں، ہراساں کرنے کے الزامات پرگلوکار علی ظفر نے گلوکارہ  میشا شفیع  پر سو کروڑ روپے ہر جانے کادعوی دائرکیا ہوا ہے۔

 علی ظفرکا کہنا ہے میشا شفیع کےالزامات سے شہرت کونقصان پہنچا۔

Shazia Bashir

Content Writer