ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کی علیم خان سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد

گورنر پنجاب کی علیم خان سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے تحریک انصاف کے رہا ہونے والے رکن اسمبلی علیم خان کی ملاقات، گورنر پنجاب نے رہائی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے ضمانت پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علیم خان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی، اس دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ نیب ان کے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ہے، ان کا دامن کرپشن سے پاک ہے، علیم خان سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی ملاقات کی اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی۔

Shazia Bashir

Content Writer