اگر آپ لاہور ریلوے اسٹیشن کا تاریخی پس منظر جاننا چاہتے ہیں۔۔۔ تو یہ خبر بھی پڑھیں

 اگر آپ لاہور ریلوے اسٹیشن کا تاریخی پس منظر جاننا چاہتے ہیں۔۔۔ تو یہ خبر بھی پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: لاہور ریلوے اسٹیشن کی عمارت اپنے طرز تعمیر کے حوالے سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور یہ قلعہ نما خوبصورت عمارت انگریزوں کے عہد میں پایہ تکمیل تک پہنچی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کی عمارت بھارت کے دو تاریخی ریلوے اسٹیشنوں ممبئی وکٹوریہ اور لکھنو کے چہار باغ ریلوے اسٹیشن کے بعد خوبصورتی میں بے مثال ہے۔  

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پاکستان ریلویز قرت العین فاطمہ کا کہنا ہے کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کی  عمارت کی تعمیر کا اغاز اٹھارہ سو انچاس میں ہوا، جب اس دور کے گورنر پنجاب سرجان لارنس نے اس کا سنگ بنیاد رکھا۔

سنگ بنیاد رکھے جانے کے چند سال بعد ہی جنگ آزادی کا آغاز ہو گیا مگر ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہا اور ریلوے اسٹیشن کے چاروں اطراف ایسے مینار تعمیر کر لیے جو مورچوں کا کام بھی دینے لگے اور اس طرح دن رات کی محنت کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو تکیمل تک پہنچایا گیا۔

ابتداء میں پلیٹ فارموں کی تعداد نو ہوا کرتی تھی اب دس ہو چکی ہے۔ ابتدائی دور میں ریلوے اسٹیشن کا دروازے رات کے وقت بند کر دیا جاتا تھا، کیونکہ غروب آفتاب کے بعد ریل کی آمد بند ہو جایا کرتی تھی اوراب سی پیک منصوبے کے تحت اس عمارت کی تاریخی حیثیت کو بحال رکھتے ہوئے اسے آپ گریڈ کیا جائے گا۔  لاہور ریلوے اسٹیشن کی اس تاریخی عمارت کی خوبصورتی دیکھنے والوں کے لیئے آج  بھی ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔