(قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کے 36 اضلاع میں رمضان بازاروں کی چیکنگ کے لئے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام اضلاع میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریوں، اور چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹیوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ، جس میں وزراء کو رمضان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی، کوالٹی، مقدار اورصارفین کو دی جانے والی سہولتوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبائی وزراء رمضان بازاروں میں انتظامات کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھی پیش کریں گے۔
مراسلے کے مطابق صوبائی وزیر نغمانہ مشتاق کو ضلع ملتان ، راجہ اشفاق سرور کو ضلع راولپنڈی، تنویر اسلم ملک کو ضلع چکوال، آصف سعید منیس کو ضلع وہاڑی ، خلیل طاہر سندھو کو ضلع فیصل آباد دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ہر ضلع میں ایک ایک سیکرٹری کو بھی رمضان بازاروں کی نگرانی اور چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔