یونائینڈ کرسچن ہسپتال کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

یونائینڈ کرسچن ہسپتال کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سادیہ: یونائینڈ کرسچن ہسپتال کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لبرٹی میں واقع ہسپتال میں منعقدہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں فلم سٹار بہار بیگم، معروف ایکٹر راشد محمود، چیئرمین بورڈ آف یو سی ایچ ہسپتال ویکٹر آریا، چیف پیٹرن ہسپتال ڈاکٹر افضل شیخ، ایڈمنسٹریٹر عمران ٹائٹس بھٹی، ڈاکٹر آکاش میتھو،علامہ اصغر عارف چشتی حاجی عامر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہائی کمیشنر کی جانب سے رمضان کی مبارکباد  

 واضح رہے کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ گائنی ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ سمیت مختلف امراض کی جانچ کے میڈیکل ٹیسٹ اور فری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ایڈمنسٹریٹر ہسپتال عمران ٹائٹس کا کہنا تھا کہ یونائینڈ کرسچن ہسپتال بلاتفریق مذہب رنگ ونسل مریضوں کی خدمات کررہا ہے۔ ماہ رمضان میں مسلمانوں بھائیوں کو ہر قسم کی طبی سہولیت فری مہیا کررہے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پنڈروری ڈیم تعمیر ہوگا یا نہیں؟ 

 علاوہ ازیں فلم سٹار بہار بیگم اور اداکار راشد محمود نے ہسپتال کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے آپسی تفرقات کو منفی کرنا انتہائی ضروری ہے۔ میڈیکل کیمپ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے لگایا گیا۔ کیمپ کے افتتاح کے بعد شرکا کی جانب سے واک بھی کی گئی۔