ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باب پاکستان رمضان بازار میں دوسرے روز بھی سہولیات کا فقدان

باب پاکستان رمضان بازار میں دوسرے روز بھی سہولیات کا فقدان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: باب پاکستان رمضان بازار میں دوسرے روز بھی چینی غائب ، رمضان بازارمیں مٹن اور بیف کے سٹالز ہی نہیں لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق باب پاکستان رمضان بازار میں دوسرے روز بھی انتظامات تو بہتر رہے مگر سہولیات کا فقدان رہا۔ چینی کا سٹال تو لگایا گیا مگر چینی غائب رہی جبکہ مٹن اور بیف کا سٹال نہیں نظرآیا۔ لیموں کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت اضافہ نظر آیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:برطانوی ہائی کمیشنر کی جانب سے رمضان کی مبارکباد 

 علاوہ ازیں لیموں 150 سے بڑھ کر 180 روپے کلو فروخت ہوتا رہا جبکہ صرف فئیر پرائس شاپ پر ہی لیموں دستیاب رہا۔ سیب 150 ، آم 145 ، چکن 266 ، آڑو 120 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ خریداروں کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔