نوکریوں کا نوٹیفکیشن ملے گا تو اٹھیں گے، نابینا افراد ڈٹ گئے

نوکریوں کا نوٹیفکیشن ملے گا تو اٹھیں گے، نابینا افراد ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) نوکریوں کا نوٹیفکیشن ملے گا تو اٹھیں گے، نابینا افراد ڈٹ گئے، کلمہ چوک پر دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے کلمہ چوک پر گزشتہ 6روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جس کے باعث میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت کے کان پہ جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ابھی تک کوئی بھی حکومتی نمائندہ مظاہرین سے مذاکرات کرنے نہیں آیا، بینائی سے محروم افراد سحری و افطاری سڑک پر ہی کر رہے ہیں۔

نابینا افراد نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قابلیت کے مطابق نوکریاں دیں، انہوں نے ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بینائی سے محروم افراد کا مزید کہنا تھا  کہ کم از کم جن نابینا افراد کے وسائل نہیں ہیں انہیں وظیفے دیئے جائیں اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج ختم نہیں ہوگا۔