اسرار خان : لاہور میں شادباغ اور مصری شاہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ون ویلرز گرفتار کرلیے۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق مصری شاہ پولیس نے 2، شادباغ پولیس نے 9 ون ویلرز کو گرفتار کیا، ملزمان نے اتوار کی صبح ون ویلنگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی، ملزموں کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں نعمان، زین العابدین، حسنین، دلاور، بلال، علی، ریاض، ذوالقرنین، عبدالمعید، شیراز اور علی حمزہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کی موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔