اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کاسلسلہ بدستورجاری، 24گھنٹےکےدوران 240 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹےکےدوران 240 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زدمیں آکرمجموعی طورپر 285افرادزخمی ہوئے، جن میں سے 100شدیدزخمیوں کومقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 185معمولی زخمیوں کوموقع پرفرسٹ ایڈفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔