پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب ,تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب ,تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ بجٹ پیش کریں گے۔

اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔

 اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

 ذرائع   کے مطابق 42 سیکٹرز کے تحت 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،سڑکوں کیلئے 48 ارب 55 کروڑ 91 لاکھ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 35 ارب 29 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص رکھنے جبکہ اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 17 ارب 70 کروڑ 71 لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔پبلک بلڈنگز کیلئے 12ارب 13 کروڑ، ایگریکلچر کیلئے 5 ارب 34 کروڑ رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ۔

  قرارداد کے متن کے مطابق  پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شمالی وزیرستان میر علی چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے،پوری قوم دہشت گردی کے اس حملے میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا  ہے۔

 متن کے مطابق پوری قوم متحد ہو کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،جام شہادت نوش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔