پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، ایس ایس پی سمیت 9 جوان زخمی، 2 گاڑیاں نذرآتش

 پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، ایس ایس پی سمیت 9 جوان زخمی، 2 گاڑیاں نذرآتش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کے سلسلے میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر ایس ایس پی جمیل ظفر سمیت پولیس کے 9اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی 2گاڑیاں مکمل طور پر مظاہرین نے تباہ کردیں، پولیس کی شیلنگ سے متعدد تحریک انصاف کے کارکن بھی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کے سلسلے میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہونے کیلئے زمان پارک سے ریلی کی صورت میں اسلام آباد پہنچے، جہاں ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، عمران خان عدالت جوڈیشل کمپلیکس پہنچے نہیں تھے کہ اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان، پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس پر پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف والوں نے نفری پر شیلنگ اور شدید پتھراو¿ کیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین کی پتھراﺅ سے ایس ایس پی جمیل ظفر سمیت 09 پولیس اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مشتعل مظاہرین نے 25 سے زائد موٹر سائیکل اور پولیس کی 2 گاڑیاں جلادیں ،پولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کو بھی توڑپھوڑ دیاگیااور مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی، درختوں کو بھی آگ لگا دی۔

 پولیس ترجمان کی جانب سے کہا گیاکہ پولیس پر پٹرول بموں سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے حملہ کیااورمظاہرین لگاتار مختلف اطراف سے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوتے رہے۔

Bilal Arshad

Content Writer