ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں، چادر اور چار دیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں داخل ہوئی۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کے گھر پر حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے لکھا کہ ملک میں عدالتیں اور آئین معطل ہے، انسانی حقوق پامال ہیں۔
لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے، عمران خان کی اھلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں چادر اور چہاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئ ہے ، کسی عدالت کسی قانون کی پرواہ نہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023
شہباز گل کا ردعمل
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے بھی سوشل میڈیا پر اس آپریشن سے متعلق اپنا ردعمل دیا۔شہباز گل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ امکان ہے شام کی خبروں میں بتایا جائے زمان پارک سے ہیروئن، اسلحہ اور بارود برآمد ہوئے۔انہوں نے لکھا کہ امکان ہے شام کی خبروں میں یہ بھی بتایا جائے کہ زمان پارک سے غیرملکی نقشے اور سازشی دستاویزات برآمد ہوئے۔شہباز گل نے مزید لکھا کہ قانون اور انصاف کو سرکس بنا دیا گیا ہے۔
اب قومی امکان ہے کہ شام کی خبروں میں بتایا جائے زمان پارک سے ہیروئن اسلحہ بارود غیر ملکی نقشے سازشی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ہر حد تک جایا جائے گا۔ قانون اور انصاف کو سرکس بنا دیا گیا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 18, 2023فرخ حبیب کا ردعمل
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ہے۔فرخ حبیب نے لکھا کہ بشریٰ بی بی اکیلی خاتون گھر میں ہیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
پولیس نے زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ہے۔ بشری بی بی اکیلی خاتون گھر میں ہے
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے
لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامہ کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے pic.twitter.com/l0s2oyEyzY
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 18, 2023