ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی پیشی کے حوالے سےایس او پیز  جاری

 توشہ خانہ کیس: عمران خان کی پیشی کے حوالے سےایس او پیز  جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سےایس او پیز  جاری کردیے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطے میں لانے پرپابندی ہے، ریاست کے خلاف اور  اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں۔