ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو پہلی فلم کا کتنا معاوضہ ملا ؟

Amitabh bachan,Bollywood actor
کیپشن: Amitabh bachan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار امیتابھ بچن اپنےمداحوں میں بگ بی کے نام سے مشہور  ہیں اور وہ اپنی عمر کے اس مرحلے پر بھی اداکاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں،  لیکن یہاں تک پہنچنے کے لئے انہیں کن مشکلات کا سامنا رہا ،اداکار نے بتا دیا۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  ایک وقت تھا جب  امیتابھ بچن کو نوکری کے لئے  چکر لگانا پڑتے تھے۔ آج اپنی محنت کی وجہ سے امیتابھ نے انڈسٹری میں یہ پہچان حاصل کی ہے۔ امیتابھ آج اپنی مضبوط آواز کے لئے بھی جانے جاتے ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہیں آل انڈیا ریڈیو میں اپنی آواز کی وجہ سے مسترد کیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ  بچن نے اپنے نہایت مشکل اور مشقت کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں ڈرائیونگ لائسنس لے کر ممبئی آیا تھا۔ بگ بی نے بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ وہ اداکار نہیں بن سکتے اور وہ صرف ٹیکسی چلائیں گے۔ امیتابھ بچن نے مزید بتایا کہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے میں کئی راتوں تک میرین ڈرائیو کے بینچ پر سوتا رہا۔

  واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی پہلی فلم 'سات ہندوستانی' تھی، جس کے لئے انہیں 5 ہزار روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا لیکن آج وہ  فلموں میں کام کرنے کیلئے کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

امیتابھ بچن 11 اکتوبر، 1942ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہیں ابتدائی مقبولیت 1970ء میں ملی اور آج ان کا شمار بھارتی فلمی صنعت کی تاریخ کی معروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اپنے اداکاری کے سفر کے دوران میں انہوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کیے جن میں تین نیشنل فلم ایوارڈ اور بارہ فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔