سندھ ہاؤس پر  پی ٹی آئی کارکنوں کا دھاوا، 2 ارکان قومی اسمبلی سمیت 8 گرفتار

sindh house attacked
کیپشن: sindh house attacked
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف  یوتھ ونگ کے کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا  بول دیا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ہیں۔  اسلام آباد پولیس نے ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ  سیمت 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

 رپورٹ  کے مطابق حکمران جماعت کے کارکنان نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر ٹانگیں مار مار کر دروازہ توڑ دالا اور احاطے میں داخل ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عطاللہ نیازی بھی موجود  تھے۔قبلِ ازیں پی ٹی آئی کارکن نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی، تعینات پولیس نے کارکنان کو روکنے میں ناکام رہی ۔

پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑنے اور اندر داخل ہونے پر احتجاج کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہناہے کہ سندھ ہاؤس میں غنڈہ گردی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، آج عمران خان کے غنڈوں نے وفاق میں سندھ کے وقار اور تشخص پر حملہ کیا ہے،سندھ ہاؤس وفاق میں صوبہ سندھ کی پہچان ہے، آج تبدیلی والوں نے سندھ کی شناخت کے تقدس کو پامال کیا۔