ملک بھرمیں شب برات مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

Shabe barat,Special arangements in Mosques
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھرمیں شب برات انتہائی عقیدت و احترام اورمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ شب برات کے حوالے سے مساجد میں شب بیداری قرات و نعت اور درود سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ علماکرام شب برات کی اہمیت اور فضیلت سے حاضرین کو آگاہ کریں گے۔

اس موقع پرعالم اسلام اور خاص طورپرپاکستان کی سلامتی وبقاءکیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ کروڑوں فرزندان اسلام اس موقع پررب کائنات کے حضورسربسجود ہو کرتوبہ واستغفار، اپنے اعمال کی اصلاح اورصحت و تندرستی سمیت رزق حلال کے حصول کے لیے دعائیں مانگتے ہیں۔

 اس موقع پر مساجد میں خصوصی طورپرچراغاں کا اہتمام  جبکہ قبرستانوں کی خصوصی صفائی بھی کی جاتی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی مساجد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مساجد کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ شہروں کے داخلی اورخارجی راستوں پرآنے جانے والے افراد کی چیکنگ بھی جاری ہے اورمساجدمیں عبادت کے لیے آنے والوں کو میٹل ڈی ٹیکٹرکے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔