لاہور میں ہفتے کے روز کون کونسی مارکیٹیں، بازار بند رہیں گے

Lahore Markets closed
کیپشن: Lahore Markets
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شب برات کی متبرک رات، لاہور میں کی  تاجر تنظیموں نے کل مارکیٹوں کی بندش کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے.شہر میں بادشاہی مسجد، داتا دربار سمیت چھوٹی بڑی مساجد میں عبادت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔علمائے کرام نے اس شب کو جہنم سے نجات کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

لاہور میں تاجر تنظیموں کی جانب سے مارکیٹوں کا بند کرنے کااعلان کردیا گیا۔ہفتہ کے روز شہر کی چھوٹی بڑی اہم کارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔برانڈرتھ روڈ کی تمام ذیلی مارکیٹیں،برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ،پارٹس،ہارڈ ویئر مارکیٹس، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ،شاہ عالم بورڈ کی تمام ذیلی مارکیٹس بند ہوں گی۔

سرکلر روڈ پر بال بیرنگ مارکیٹس ،پلاسٹک دانہ ،موری بازار،ہجویری مارکیٹ،میکلوڈ روڈ موٹرسایئکل مارکیٹ ،دھرم پورہ بازار بند رہے گا ۔اندرون شہر کی مارکیٹس وبازار ،لوہا مارکیٹس ،لنڈا بازار،اکبری منڈی ،اردو بازار ،عینک مارکیٹ ،میکلوڈ روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ سمیت دیگر بند رہیں گی۔

انارکلی بازار اور ،اچھرہ بازار معمول،فیروز پور روڈ، اچھرہ بازار،انارکلی بازار،لٹن روڈ،عابد الیکٹرونکس مارکیٹ ،اوریگا سنٹر ،گلبرگ اور اقبال ٹاون ،چونگی امرسدھو اور کینٹ ،ملتان روڈ،کیمرہ فوٹو مارکیٹ نسبت روڈ کی مارکیٹ کھلی رہیں گی ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم اور مسلم امہ کو شب برات کی مبارکباد دی ہے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا رحم کرے اور ہمیں امن اور خوشحالی عطا فرمائے.

نصف شعبان کی شب کو شب برات سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس رات کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ علمائے کرام روایت کرتے ہیں کہ شب برات پر اللہ تعالی ہر شخص کی مغفرت فرماتا ہے ۔

سوائے اس کے جس کے دل میں کینہ ہو۔ یا جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو۔ علمائے کرام نے اس شب کو زیادہ سے زیادہ عبادت پر زور دیا ہے۔معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی کہتے ہیں متبرک رات میں مسلمانوں کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔
شب برات پر عبادت کے ساتھ ملکی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی چاہئیں۔ اللہ تعالی اپنی مخلوق کی دعائیں ضرور سنتا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer