ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں مشہور ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام کی سروسز بھی دینے لگے۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کیا ہے جو رضوان نہیں کرسکتا۔انہوں نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔شاہین شاہ نے لکھا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سپرمین، آپ نے یہ کر دکھایا۔
Yalaka Rizwana @iMRizwanPak meri booking bhi krlo
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) March 18, 2022
شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی محمد رضوان سے بال کٹوانے کی بُکنگ کروالی۔انہوں نے لکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔‘