راو دلشاد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور دھچکا پارکنگ کمپنی نے موٹر سائیکل اور کار کی پارکنگ فیس بڑھانے کی ایک مرتبہ پھر منصوبہ بندی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور کار پارکنگ کی فیس دوگنا کرنے پرلاہور پارکنگ کمپنی نے غور شروع کردیا گیاہے۔موٹرسائیکل پارکنگ فیس 10 سےبڑھاکر20 روپےکرنےکی تیاری،جبکہ کارپارکنگ فیس 30 سےبڑھاکر50 روپےکرنےکی منصوبہ بندی پر غور کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں پارکنگ سائیٹس کی آٹو میشن سے متعلق منظوری ایجنڈا میں شامل کی گئی جبکہ پارکنگ کمپنی میں نئی بھرتیوں کی منظوری اور کمپنی کا ریونیو بڑھانے پرتجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ چیئرپرسن لاہور پارکنگ کمپنی نے ایجنڈا بورڈ ممبران کو ارسال کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 26 واں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔قائم مقام سی ای او سحرس ملک کیخلاف چارج شیٹ بھی سرفہرست ہے ۔چارج شیٹ میں سحرش ملک کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ۔قائم مقام سی ای او پررخصت لئے بغیر بیرون ملک جانے کا چارج فریم کیاگیا۔