ویب ڈیسک:بھارتی سینما گھروں پرپر راج کرنے والی فلم’ کبھی خوشی کبھی غم‘ جو آج بھی مداحوں کے دلوں کو لبھاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے چائلڈ اسٹار کی حالیہ تصاویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کِرش کا کردار نبھا کر بالی ووڈ میں مشہور ہونے والے اداکار جبران خان اب 28 برس کے ہوچکے ہیں۔
View this post on Instagram
کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم 14 دسمبر 2001 کو ریلیز کی گئی تھی اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور، رہتک روشن اور جیا بچن نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔
واضح رہے کہ جبران خان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے۔