ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے

عاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: معروف گلوکار عاطف اسلم بھی ایف بی آر کے ریڈار پرآگئے، ریجنل ٹیکس آفس نے گلوکار کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 60 لاکھ روپے کی عدم ادئیگی پر نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے والے شوبز ستاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم کی گزشتہ سال کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہرکی گئی آمدن کے تناسب سےمعروف گلوکار عاطف اسلم کو ایڈوانس ٹیکس جمع نہ کرانے پر نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس نے گلوکار عاطف اسلم کو ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 60 لاکھ روپے کی عدم ادئیگی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ تیسرے کوارٹر کا ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر تھی تاہم گلوکار نے تاحال ایف بی آر کو ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔