ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہال، ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشخبری

شادی ہال، ریسٹورنٹ مالکان کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا سے ستائے مالی مشکلات کے شکار تاجروں کیلئے امید کی کرن، پنجاب حکومت کا شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر ٹیکس رعایت برقرار رکھنے پر غور، ریسورس موبلائزیشن کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

پنجاب حکومت کورونا وائرس کی وباء کے باعث شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر ٹیکس رعایت برقرار رکھنے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں بھی متعدد شعبہ جات پر ٹیکس میں دس فیصد تک چھوٹ دینے کی تجاویز ہیں۔ فنانس بل دو ہزار 20-21 میں جو ٹیکس چھوٹ دی گئی وہی برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی، شادی ہال مالکان کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے باعث دس فیصد رعایت  دی گئی تھی۔

ٹیکس رعایت کے حوالے سے ریسورس موبلائزیشن کمیٹی حتمی فیصلہ کرکے کابینہ سے منظوری لے گی۔  دوسری جانب پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں کاروباری افراد کو 54 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیکر 70 فیصد ذرائع آمدن بھی حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کیسز میں روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ریسٹورنٹس میں سرگرمیوں پر پندرہ روز کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن ملازمین احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پوسٹرز پر اپنے مطالبات لکھ رکھے تھے اور لبرٹی گول چکر پر حکومتی فیصلے کے خلاف خوب نعرے نازی کی۔ 

 پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قریشی کا کہنا تھا کہ مجبوری میں سڑکوں پر آئے ہیں گھر کا گزر کیسے ہوگا۔ ہوٹلوں کو کھولا جائے اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں لوگ چکن، مٹن ویجیٹبل اور مصالحہ جات کے کاروبار سے ہے۔ اس فیصلے سے ورکروں کے گھروں کا چولہا بجھ جائے گا۔ انہوں نے کہ حکومت ہوٹلوں کی بندش کرکے حکومت اس انڈسٹری کا معاشی قتل کررہی مشکل کا شکار ہوگئے۔