ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15برس کی عمر میں قریبی شخص نے میراریپ کیا:خوبرو اداکارہ کا انکشاف

 15برس کی عمر میں قریبی شخص نے میراریپ کیا:خوبرو اداکارہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ، گلوکارہ ڈیمی لواٹو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 15 برس کی تھیں جب قریبی شخص نے انہیں ‘ ریپ’ کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ قریبی شخص نے ایک دن نشہ کرنے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں 15برس کی عمر میں ان کا جنسی استحصال کیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیمی لواٹو نے بتایا ہے کہ 15 برس کی عمر میں ان کا ‘ ریپ’ کیا گیا اگرچہ ماضی میں بھی وہ بچپن اور کم عمری میں استحصال کا شکار رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں لیکن 15برس کی عمر میں ریپ ہواب اس کا اعتراف انہوں نے پہلی بار کیاہے۔ گلوکارہ کا کہنا تھاکہ ان کے قریبی شخص نے ایک دن نشہ کرنے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں 15برس کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ 
 ڈیمی لواٹو نے مزید بتایا کہ وہ اس گھناونے جرم پر خاموش رہنے پر اس لئے مجبور ہوئیں کیونکہ بہت سی معروف خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ان کی باتوں کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا، گلوکارہ نے اس انکشاف کے باوجود زیادتی کرنے والے کانام نہیں بتایا۔ ڈیمی لواٹو 9 فلموں اور 2 درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔