اسلام فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری

 اسلام فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین ساجد) منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قومی کانفرنس کا انعقاد، ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے، مدارس کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 250 سے زائد شہروں سے علماء اور مشائخ نے آن لائن شرکت کی۔ کانفرنس میں مفتی ارشد القادری، علامہ مفتی قاسم علوی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبد القیوم ہزاروی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مفتی محمد بدر الزماں، مفتی محمد شبیر انجم سمیت دیگر بھی شریک ہوئے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے  خطاب کیا۔

 ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام یکجہتی کی تعلیم دیتا ہے، جبکہ فرقہ واریت کے خاتمےکا درس دیتا ہے، مدارس دینیہ کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، نظام تعلیم کو نظام تربیت کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے۔ مدارس دینیہ ایک تعلیم یافتہ اور باکردار نسل تیار کر سکتے ہیں، منہاج القرآن نے دینی مدارس کیلئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تجویز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درسگاہوں کو تربیت گاہوں میں بدل کر صراط مستقیم پر چلا جا سکتا ہے، مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو بھی سائنس، انجینئرنگ، طب کے شعبوں میں آنا چاہیے، دینی مدارس ہوں یا کوئی اور سکول مقصد کردار اور شخصیت سازی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer