توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ کا آئی جی پنجاب کو نوٹس 

  توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ کا آئی جی پنجاب کو نوٹس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پولیس انسپکٹر ڈی ایس پی بننے کی خواہش کے ساتھ ریٹائر ہوگیا،ریٹائرڈ انسپکٹر نے ترقی نہ ملنے پر آئی جی پنجاب انعام غنی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، ہائیکورٹ نے آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ انسپکٹر نے ترقی نہ ملنے پر آئی جی پنجاب انعام غنی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پرہائیکورٹ نے آئی جی سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد وحید نے سابق انسپکٹر نصیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کافی عرصہ پولیس انسپکٹر تعینات رہا، ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے نئی شرائط عائد کردی گئیں۔نئی شرائط کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے پنجاب ڈی ایس پی سروس رولز 1979 کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے آئی جی کو درخواست گزار کوسن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے 13 دسمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے بار باررابطہ کیا،ریٹائر ہوگیا لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر آئی جی انعام غنی کو طلب کرکے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔