ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری/ راؤ دلشاد) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے وینٹی لیٹر ناپید ہوگئے، میو اور سروسز ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنجائش ختم، جناح ہسپتال کے بستر بھی 90 فیصد تک بھر گئے۔

جنرل اور گنگارام ہسپتال میں بھی علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے، کورونا کے شدید علیل مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھی ناپید ہوگئے جس سے نہ صرف تشویشناک حالت کے حامل کورونا کے مریضوں کا علاج مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے، بلکہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت کی دستیاب گنجائش بھی کم رہ گئی، میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے مختص بیڈز مکمل بھر چکے ہیں اور آئی سی یو میں بھی کوئی بیڈ دستیاب نہیں۔ 

ذرائع کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کی شدت کا اندازہ ہونے کے باوجود محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ علاج کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کیلئے بروقت انتظامات نہیں کر سکا، جس سے صورتحال اس قدر تشویشناک ہوگئی ہے۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران  671 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 390 مریض داخل ہیں جن میں سے 149 آئی سی یو اور 14 وینٹی لیٹر پر ہیں,میو ہسپتال میں 11، جناح ہسپتال 3، جنرل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 2،2 اور ڈاکٹرز ہسپتال میں کورونا سے ایک مریض کے زندگی کی بازی ہارنے کی تصدیق کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer