فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت مصالحے اور انڈے تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت مصالحے اور انڈے تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن جاری، کرول گھاٹی شالیمار ٹاؤن میں حاجی صدیق گرائنڈنگ یونٹ سیل، 6ہزار کلو مضر صحت مصالحہ جات ضبط کرلیے گئے جبکہ ایک اور جگہ پر  پندرہ ہزار گندے انڈوں کی سپلائی پکڑ لی گئی۔
ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عمران میمن کی سربراہی میں کی گئی۔ مصالحہ جات کے ساتھ بھار ی مقدار میں جعلی پیکنگ بھی پکڑی گئی ہے۔  سیل کیے گئے یونٹ میں مضر صحت ثابت مرچ میں کیمیکل اور رنگ شامل کر کے سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی، ورکرز کے میڈ یکل نہ کرانے اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پریونٹ کو سیل کیا گیا ہے۔  مضر صحت سرخ مرچ پاؤڈر کو دلکش پیکنگ لگا کرمختلف ہوٹلوں،ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ چیئرمین عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک کے ہر مرحلے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

ایک اور کارروائی میں چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کرول گھاٹی پر گندے انڈوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔15ہزار گندے انڈوں سے بھرا ٹرک گوجرانوالہ سے لاہور سپلائی کے لیے آرہا تھا۔گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کیے جانے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق گندے انڈے گوجرانوالہ کی مختلف ہیچریوں سے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے گندے انڈے فروخت کرنے والی ہیچریوں اور سپلائر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔عرفان میمن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق گندے انڈوں کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔تمام ہیچریوں اور ایگ سپلائرز کے لیے گندے انڈوں کو ضائع کرنا اور ریکارڈ میں درج کر نا لازم ہے۔چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کے مطابق ویجیلنس ٹیمیں ہر علاقے میں متحرک ہیں،صحت دشمن عناصر صوبہ کے کسی کونے میں بھی چھپ نہیں سکتے۔خوراک میں کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا جعل سازی کرنے والے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔