ملک بھر میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کامطالبہ

ملک بھر میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مہلک وائرس کورونا نے دنیا میں دہشت پھیلارکھی ہے،جان لیوا وائرس سے بچاؤ کے لئےملک بھر میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کامطالبہ  منظر عام پر آگیا، ن لیگ نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام اوراس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کامطالبہ سامنے آگیا، ن لیگ نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرہ کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

قراردادمیں کہاگیاہے کہ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کے ساتھ کورونا فنڈ کاقیام بھی عمل میں لایاجائے،سمیرہ کومل کاکہنا ہے کہ سرکاری تقریبات فی الفور ملتوی اور وزراءکی پر ہجوم پریس کانفرنسزپر پابندی بھی لگائی جائے۔

سمیرہ کومل کا مزید کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز جذبہ حب الوطنی کے تحت ہڑتال کو ملتوی کریں اورپنجاب حکومت تمام سرکاری ہسپتالوں میں کٹس کی فراہمی فوری یقینی بنائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer