سعید احمد: فضائی سفر کرنے والوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، لاہور ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی 28 پروازیں متاثر اور 25منسوخ کردی گئیں۔
ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق دمام جانے والی پرواز ایکس وائے 884، ابوظہبی سےآنے والی پرواز پی کے 264، کویت جانے والی پرواز جے 502، جدہ جانے والی پرواز ایس وی 733، ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 کو منسوخ کرنا پڑا۔
ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318، اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751، جدہ جانے والی پرواز پی اے 470، بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 766 بھی اڑان نہ بھر سکی، بحرین جانے والی پرواز جی ایف 767، کوالالمپور سے آنے والی پرواز او ڈی 131، کوالالمپور جانے والی پرواز او ڈی 132، جدہ جانے والی پرواز ایس وی 737 بھی منسوخ ہوئی۔
جدہ جانے والی پرواز پی کے 759، جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760، دمام جانے والی پرواز پی کے 247، اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650، اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
جبکہ3پروازیں تاخیر کاشکار رہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔