کورونا مریضوں کے قرنطینہ کیلئے 4 مقامات کا انتخاب

کورونا مریضوں کے قرنطینہ کیلئے 4 مقامات کا انتخاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عثمان علیم،ریحان گل) شہر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر، کمشنر لاہور سیف انجم ، سی سی پی او ذولفقار حمید اور ڈی سی دانش افضال کا کالا شاہ کا کو کا دورہ، کورونا وائرس کے مریضوں کو 14 دن الگ رکھنے کیلئے سائٹس کا انتخاب کر لیا۔

  کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم، سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی سی لاہور دانش افضال کا کالا شاہ کاکو کا دورہ، ڈی سی شیخوپورہ سدرہ یونس اور ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین، اے ڈی سی جی لاہور صفدر ورک، اے سی فیروز والہ، سی ای او ہیلتھ لاہور اور دیگر اداروں کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

افسروں نے جی سی یونیورسٹی، یو ای ٹی یونیورسٹی، ہیلتھ سائنسز اور جوڈیشل کمپلیکس کے کیمپسز کا دورہ کیا، دورہ کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو 14 دن علیحدہ رکھنے کے لیے جگہ کا تعین کرنا تھا، افسران نے جی سی یونیورسٹی اور یو ای ٹی یونیورسٹی کے کیمپسز کو کورونا کے مریضوں کو رکھنے کے لئے مناسب جگہ ہونے پراتفاق کیا۔

 کالا شاہ کاکو لاہور اور شیخوپورہ کی آبادیوں سے ہٹ کر ہے، جس کے باعث دونوں ساٹئس کو فائنل کر لیا گیا، ضلعی انتظامیہ لاہور مانگا منڈی میں بھی ایک کالج کی جگہ کا چناؤ کر چکی ہے، دونوں مقامات پر مریضوں کو14 دن رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں۔

علاو ہ ازیں پنجاب حکومت  نے نجی جامعات کے ہوسٹلز کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نجی اور سرکاری جامعات کی فہرستیں وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کو بھجوا دیں، جس کے مطابق سرکاری جامعات کے ہوسٹلز میں 20 ہزار اور نجی جامعات کے ہوسٹلز میں 6 ہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

 متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسر ضرورت پڑنے پر ان ہاسٹلز کو آئسولیشن سنٹرز میں تبدیل کرنے کے پابند ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer