حکومت کا بجلی صارفین کو ٹیکس نیٹ میں لانیکا فیصلہ

حکومت کا بجلی صارفین کو ٹیکس نیٹ میں لانیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کے بلز کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگیاں کرنیوالے غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، ایف بی آر نے کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے لاکھوں روپے کی بجلی استعمال کرنے والے غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق شہر میں ایک ہزار سات سو سے زائد ایسے لاہوری صارفین کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو بجلی کے بلز کی مد میں لاکھوں روپے ادا کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔

 ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو میٹر نمبرز کی مدد سے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بجلی کے بلز کی بنیاد پر جلد نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer