(درنایاب)اورنج لائن سنٹرل سٹیشن کےداخلی و خارجی راستوں کی تعمیر کاکام جاری ہے،انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کےچار راستوں اور ایک ہنگامی آوٹ لیٹ پرکام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن کےمشکل ترین زیرزمین سٹیشن کےمجموعی طورپرپانچ راستےتعمیر کیےجارہےہیں،چارراستوں پر داخل و خارج ہونےکے لئےسیڑھیاں تعمیرکی گئی ہیں، راستوں پربزرگوں اورخواتین کے لئے برقی زینے بھی نصب کردیئےگئےہیں،چائینیزماہرین کی جانب سےالیکٹریکل و مکینیکل ورک کیاجارہاہے۔
داخلی و خارجی راستوں پرخوبصورت آرچز پرمشتمل سٹرکچربنائے جارہے ہیں،سول سٹرکچرکا کام رواں ماہ میں مکمل کرکے مکمل طور پر چائینیز کےحوالے کردیا جائےگا،انڈرگراؤنڈ سیکشن کا سول سٹرکچر کا کام سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا۔