ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) احتساب عدالت نےتحریک انصاف کےرہنماعلیم خان کےجوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دنوں کی توسیع کردی،عدالت کی نیب کوعلیم خان کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےسینئررہنماعلیم خان کوتیرہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونےکےبعداحتساب عدالت کےجج نجم الحسن کےروبروپیش کیاگیا،علیم خان کےوکیل نےموقف اختیار کیا کہ نیب نےتاحال علیم خان کےخلاف ریفرنس دائرنہیں کیا،جس کےباعث مقدمہ کی سماعت میں تاخیرکا خدشہ ہے،وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت نیب کو ریفرنس دائرکرنےکاحکم دے،دوسری جانب نیب کےوکیل نےریفرنس دائرکرنےکیلئےمہلت طلب کی اورعدالت کوآگاہ کیا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے۔

عدالت نےنیب وکیل کی یقین دہانی پرعلیم خان کےجوڈیشل ریمانڈ میں14دنوں کی توسیع کرتےہوئےحکم دیا کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونےپرانہیں 2 اپریل کوعدالت میں پیش کیاجائے،واضح رہے کہ نیب نےعلیم خان کو غیرقانونی اثاثےبنانےکےالزام میں گرفتارکیاتھا،علیم خان کو 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعدعدالت کے روبروپیش کیا گیا۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماعلیم خان کی پیشی کےموقع پرسخت حفاظتی انتظامات کیےگئے،عدالت جانے والےراستوں کوکنٹینرز اورخاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا،جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا رہا،احتساب عدالت جانے والےراستے بند ہونےکے باعث شہری کنٹینرزکے دوسری طرف گاڑیاں پارک کر کے پیدل سفرکرنےپرمجبور رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer