ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ہیلتھ ورکرز کامال روڈ پردھرنا،ٹریفک کا نظام معطل

 لیڈی ہیلتھ ورکرز کامال روڈ پردھرنا،ٹریفک کا نظام معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) مال روڈ ایک بارپھر دھرنے کی زدمیں آگئی، لیڈیزہیلتھ ورکرزنے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مال روڈپر ھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر اپنےمطالبات کے حق میں احتجاج کرتی ان لیڈیزہیلتھ ورکرز نےمطالبہ کیا کہ ہمارے سکیل اَپ گریڈ کیے جائیں، ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہمارےمطالبات پورے نہ کیے گئے تو سڑک کو دونوں اطراف سےمکمل بند کردیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ مال دوڑ پر سڑک بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو معمولات زندگی انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکرز نےمطالبہ کیاہے کہ حکومت ہمارے ساتھ کئے جانے والے وعدے پورے کرے اور فوری طور پر ہمارےسکیل اپ گریڈ کرے بصورت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مال روڈ کے بجائے جیل روڈ اور ملحقہ سڑکیں استعمال کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer