ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی بائیک ریلی، محفوظ بسنت کی ڈیمانڈ

سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی بائیک ریلی، محفوظ بسنت کی ڈیمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذیشان صفدر: لاہور میں سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی آگاہی بائیک ریلی، شہری محفوظ بسنت کے حق میں نعرے لگاتے رہے، موٹی ڈور کو آگ لگا کر احتجاج بھی کیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیف کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن پنجاب نے محفوظ بسنت کے حق میں حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے لیے پریس کلب سے سٹی نیوزنیٹ ورک کے دفتر تک ریلی نکالی۔ حفاظتی وائر والے بائیکس پر بچوں کو بھی بٹھایا گیا تھا۔ اس موقع پر بچوں نے محفوظ بسنت کو بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ریلی میں سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے سید خضری، احمد رضا،عدیل حسین ،محمد شفقت،عادل قریشی سمیت دیگر پتنگ بازی کے شوقین نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد کٹی ڈور سے بچائو کےلیے سیفٹی وائر کو متعارف کروانا تھا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے حکومت سے محفوظ بسنت کروانے کا مطالبہ کیا۔