علی اکبر: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان طویل ون آن ون ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان میو گارڈن میں ون ون ملاقات ہوئی۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: مسلم لیگ ن کے بڑوں نے سر جوڑ لیے
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 122 کی نئی حلقہ بندی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ نئی حلقہ بندی کے مطابق ایاز صادق کا حلقہ ختم ہو چکا ہے۔ جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دنوں رہنما ملاقات کے بعد وزیر اعلی پنجاب کو بھی ایک ساتھ جا کر ملے ہیں۔