ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: City42 - Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمل دلدار) سورج کی تیز کرنوں نے شہر کا درجہ حرارت بڑھا دیا۔ لاہور میں گزشتہ کچھ روز سےدن  کے اوقات میں شدید گرمی ہوتی ہے البتہ رات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہوجاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریئے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، بڑی خبر آگئی

موسم نے رنگ کیا  بدلا ، سورج نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کردیں،  چھٹی کے روز بھی موسم کو لاہوریوں پر رحم نہ آیا، ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔گجر پورہ پولیس نے شادی کی خوشیوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ البتہ بدھ کے روز خوشگوار موسم اور بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔