ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائرہ اور شہروز کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سائرہ اور شہروز کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: City42 - Saira and Shahroz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اداکارہ اور سابق وی جے سائرہ شہروز کے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

 سائرہ اور شہروز اپنے کزن جمال شیخ کی شادی میں مصروف دکھائی دیئے اور شہروز کے ماموں اور مشہور اداکار جاوید شیخ، ان کے بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ بھی اس شادی کے ہنگاموں میں کھوئے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس موقع پر لی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مہندی کے فنکشن میں سب نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔سائرہ اور شہروز سے لے کر شہزاد شیخ اور مومل شیخ نے بھی اس موقع پر ڈانس کیا اور مہندی کی تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔